QR CodeQR Code

بنوں، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیو ورکر جاں بحق

24 May 2017 17:32

کینٹ پولیس اسٹیشن کے انچارج نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ رفید اللہ مقامی بازار جا رہا تھا کہ اس دوران نامعلوم حملہ آوروں نے ان پر فائرنگ کر دی، جسکے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے، فائرنگ کے فوراً بعد پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور رفید اللہ کو ہسپتال منتقل کیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں نامعلوم افراد نے پولیو ورکر کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق قتل ہونے والے شخص کی شناخت رفید اللہ کے نام سے ہوئی ہے، جو کہ بنوں میں ہونے والی انسداد پولیو مہم کا سابق سپروائزر تھا۔ کینٹ پولیس اسٹیشن کے انچارج نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ رفید اللہ مقامی بازار جا رہا تھا کہ اس دوران نامعلوم حملہ آوروں نے ان پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے، فائرنگ کے فوراً بعد پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور رفید اللہ کو ہسپتال منتقل کیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے بھجوا دیا گیا ہے، تاہم اب تک قتل کے محرکات سامنے نہیں آسکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 640049

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/640049/بنوں-نامعلوم-افراد-کی-فائرنگ-سے-پولیو-ورکر-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org