QR CodeQR Code

کوئٹہ، 2 چینی باشندے اغواء، مزاحمت کرنے پر ایک شہری زخمی

24 May 2017 17:53

وزیراعلٰی بلوچستان نے چائینیز باشندوں کے اغواء پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیراعلٰی بلوچستان نے آئی جی پولیس کو ہدایت کی ہے کہ مغوی باشندوں کی فوری بازیابی کو یقینی بنایا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ جناح ٹاون کے علاقے سے 2 چائینیز باشندوں کو اغواء کر لیا گیا۔ اغواء کار مغویوں کو کار میں بٹھا کر لے گئے۔ مغویوں میں ایک خاتون اور مرد شامل ہے۔ دونوں مغوی پیدل جا رہے تھے کہ مسلح افراد نے انہیں اغواء کر لیا۔ اغواء کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شہری زخمی بھی ہوا، پولیس کے مطابق واقعہ کے بعد اغواء کاروں کا تعاقب کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب وزیراعلٰی بلوچستان نے چائینیز باشندوں کے اغواء پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیراعلٰی بلوچستان نے آئی جی پولیس کو ہدایت کی ہے کہ مغوی باشندوں کی فوری بازیابی کو یقینی بنایا جائے، وزیراعلٰی بلوچستان کا کہنا ہے کہ غیر ملکی باشندوں کیلئے موثر حفاظتی اقدامات کئے جائیں اور ایس او پی بناکر غیر ملکی باشندوں کو نقل و عمل کا پابند بنایا جائے۔


خبر کا کوڈ: 640060

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/640060/کوئٹہ-2-چینی-باشندے-اغواء-مزاحمت-کرنے-پر-ایک-شہری-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org