0
Wednesday 24 May 2017 18:36

رمضان میں گرانفروشی کی اجازت نہیں دیجائے گی، اورنگزیب حق

رمضان میں گرانفروشی کی اجازت نہیں دیجائے گی، اورنگزیب حق
اسلام ٹائمز۔ چیف سیکرٹری بلوچستان اورنگزیب حق نے رمضان کے مقدس مہینے میں مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرنے اور مارکیٹ میں معیاری اشیاء کی سرکاری نرخنامے پر دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وہ احترام رمضان کے ضمن میں ہونے والے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری نے صوبے بھر کے تمام اضلاع میں آبادی کو مدنظر رکھتے ہوئے سستے بازار لگانے کی ہدایت جاری کی۔ انہوں نے کہا کہ سستے بازاروں کے لئے قابل رسائی جگہوں کا تعین کیا جائے، جہاں عوام کی آمدورفت زیادہ اور آسان ہو۔ اس ضمن میں متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنر سے رابطہ رکھنے اور سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد یقینی بنانے اور امن و امان میں خلل ڈالنے والوں سے سختی سے نمٹنے کی ہدایت کی کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت اور قانون کی عملداری ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 640086
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش