0
Wednesday 24 May 2017 18:44

وفاقی حکومت کی جانب سے سی پیک منصوبے کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کا تاثر موجود ہے، نثار کھوڑو

وفاقی حکومت کی جانب سے سی پیک منصوبے کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کا تاثر موجود ہے، نثار کھوڑو
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے سی پیک منصوبے کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنے کا تاثر موجود ہے، سی پیک منصوبے پر 50 ارب ڈالر خرچ ہونگے مگر یہ نہیں بتایا جارہا کہ سی پیک میں سندھ سمیت چھوٹے صوبوں کا کتنا حصہ ہوگا، چیخنے اور چلانے کے بعد سندھ کے کیٹی بندر اور کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کو سی پیک کا حصہ بنایا گیا تاہم سندھ میں ہوا اور کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے مواقع موجود ہونے کے باوجود وفاقی حکومت نے ان منصوبوں کو سی پیک کا حصہ نہیں بنایا اور سندھ کو قومی مالیاتی ایوارڈ میں اپنا مکمل حصہ دینے سمیت دیگر منصوبوں میں بھی نظر انداز کیا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ (نیپا) میں سی پیک کے اثرات اور صوبوں کے خدشات کے متعلق سمینار میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی پرورش آمروں کی گود میں ہوئی ہے، اس لئے وفاقی حکومت آمروں کی روش پر چلتے ہوئے تاحال صوبوں کو مکمل صوبائی خودمختاری دینے پر یقین نہیں رکھتی اور نہ ہی چھوٹے صوبوں کو حقوق دیئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبوں کو حقوق سے محروم کرنے کی ذمہ دار موجودہ وفاقی حکومت ہے تاہم سندھ صوبہ اپنے حقوق سے دستبردار نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی عوام نے زیادتیوں پر آمروں سے مقابلہ کیا اور اب بھی وفاقی حکومت کی سندھ کے ساتھ زیادتیاں برداشت نہیں کریں گے، پیپلز پارٹی عوام کے ساتھ ہونے والی وفاقی حکومت کی زیادتیوں کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی ہے اور یہ روش جاری رکھی گئی تو پیپلز پارٹی کے پاس احتجاج کے دیگر آپشنز موجود ہیں۔ نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ سندھ وفاقی پول میں 80 فیصد ٹیکس دے رہا ہے مگر بدلے میں سندھ کو قابل محاصل تقسیم کے پول میں سے اپنا پورا حصہ نہیں دیا جارہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 640090
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش