QR CodeQR Code

حکومت نوجوانوں کو مختلف پیشہ وارانہ فنون میں ہنرمند بنانے کیلئے وسیع پروگرام پر عمل پیرا ہے، میاں عبد المنان

24 May 2017 22:20

فیصل آباد میں تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایم ایل این کے رہنماء کا کہنا تھا کہ پاسبان ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کا بے روز گاری کے خاتمے کیلئے فلاحی پروگرام قومی ترقی کے عمل میں حکومت کا بوجھ بانٹ رہا ہے، وسائل یافتہ افراد معاشی خدمت کے ایسے منصوبوں کی بھرپور تقلید کریں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون فیصل آباد کے رہنماء اور رکن قومی اسمبلی میاں عبدالمنان نے پاسبان ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کی تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاسبان ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کا بے روز گاری کے خاتمے کیلئے فلاحی پروگرام قومی ترقی کے عمل میں حکومت کا بوجھ بانٹ رہا ہے، وسائل یافتہ افراد معاشی خدمت کے ایسے منصوبوں کی بھرپور تقلید کریں۔ انکا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں حکومت نوجوانوں کو مختلف پیشہ وارانہ فنون میں ہنرمند بنانے کیلئے وسیع پروگرام پر عمل پیرا ہے، اس سلسلے میں رضاکارانہ خدمات انجام دینے والے نجی شعبوں کی بھی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 640166

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/640166/حکومت-نوجوانوں-کو-مختلف-پیشہ-وارانہ-فنون-میں-ہنرمند-بنانے-کیلئے-وسیع-پروگرام-پر-عمل-پیرا-ہے-میاں-عبد-المنان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org