0
Wednesday 24 May 2017 22:59

ایل او سی پہ بھارتی جارحیت جاری، یو این مبصرین کی گاڑی کو بھی نہیں بخشا

ایل او سی پہ بھارتی جارحیت جاری، یو این مبصرین کی گاڑی کو بھی نہیں بخشا
اسلام ٹائمز۔ بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر جارحیت عروج پر پہنچ گئی ہے، عام آبادیوں کو نشانہ بنانے کے بعد لائن آف کنٹرول پر تعینات اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے خنجر سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی، بھارتی فوج کی جانب سے اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کو لے جانے والی گاڑی کو نشانہ بنا دیا، حالانکہ قانون کے تحت یو این فوجی مشن کی گاڑی پر نیلا جھنڈا لہرا رہا تھا۔ تاہم بھارتی فوج نے اقوام متحدہ کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ان مبصرین کو نشانہ بنایا۔ گاڑی مبصرین گروپ کے میجر ایمانویل اورمیجر"مرکو " کو لے جا رہی تھی۔ اس فائرنگ کے نتیجے میں دونوں فوجی مبصرین محفوظ رہے ہیں۔ اس خلاف ورزی کے بعد پاک فوج کی جانب سے بھارت کو بھرپور جواب دیا گیا، جس کے نتیجے میں بھارتی توپ خانہ خاموش ہوگیا جبکہ پاک فوج کے جوانوں نے بروقت مدد فراہم کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 640172
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش