QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملہ، ٹی ٹی پی کے 2 دہشتگرد ہلاک

25 May 2017 00:01

گرویک کے علاقے میں ایک گھر پر ڈرون طیاروں نے حملہ کیا، حملے کی زد میں آکر کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ حملے میں کمانڈر عبداللہ کشمیری کی ہلاکت کی بھی اطلاع موصول ہوئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں تحریک طالبان پاکستان کے 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کی پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں گرویک کے علاقے میں ایک گھر پر ڈرون طیاروں نے حملہ کیا، حملے کی زد میں آکر کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ حملے میں کمانڈر عبداللہ کشمیری کی ہلاکت کی بھی اطلاع موصول ہوئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 640175

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/640175/شمالی-وزیرستان-میں-امریکی-ڈرون-حملہ-ٹی-پی-کے-2-دہشتگرد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org