0
Wednesday 24 May 2017 17:02

اگر شیخ عیسٰی قاسم کو کوئی نقصان پہنچایا گیا تو آل خلیفہ حکومت کو اسکی بھاری قیمت چکانا پڑیگی، حزب اللہ کا انتباہ

اگر شیخ عیسٰی قاسم کو کوئی نقصان پہنچایا گیا تو آل خلیفہ حکومت کو اسکی بھاری قیمت چکانا پڑیگی، حزب اللہ کا انتباہ
اسلام ٹائمز۔ حزب اللہ لبنان نے بحرین کے بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسٰی قاسم کی حمایت میں دھرنے پر بیٹھے لوگوں پر بحرینی فوجیوں کے حملوں پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ بحرین کے فوجیوں نے بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسٰی قاسم کے گھر پر حملہ کرکے وہاں موجود کئی شیعہ مسلمانوں کو شہید اور سینکڑوں دیگر کو زخمی کر دیا۔ حزب اللہ نے بحرین کی آل خلیفہ حکومت کو سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آیت اللہ عیسٰی قاسم کی کسی بھی طرح سے کوئی توہین کی گئی یا انہیں کوئی نقصان پہنچایا گیا تو آل خلیفہ حکومت کو اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ حزب اللہ نے کہا ہے کہ بحرینی حکومت نے اپنے آقا ٹرمپ کی اس یقین دہانی کے بعد کہ بحرین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی سے امریکہ کو کچھ لینا دینا نہیں ہے، اپنے عوام پر مظالم میں بے تحاشا اضافہ کر دیا ہے اور اب وہ اپنے مخالفین کی نسلی صفائی میں لگی ہوئی ہے۔ حزب اللہ نے بحرین میں آل خلیفہ حکومت کے جرائم کے لئے آل سعود کو بھی ذمہ دار ٹہرایا ہے اور آل سعود حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ علاقے میں انتہا پسندانہ سوچ اور فرقہ پرستی پھیلانے سے باز آجائے۔ واضح رہے کہ منگل کو بحرینی فوجی الدراز میں شیخ عیسٰی قاسم کے گھر پر حملہ کرنے کے بعد اب تک بحرین کے چھے شیعہ مسلمانوں کو شہید کرچکے ہیں اور پانچ سو سے زائد کو زخمی کر دیا ہے۔ خود آیت اللہ شیخ عیسٰی قاسم کے بارے میں کسی کو نہیں معلوم کہ وہ کہاں اور کس حال میں ہیں۔ بحرینی فوج نے آیت اللہ شیخ عیسٰی قاسم  کے گھر اور الدراز کا محاصرہ کر لیا ہے اور کسی کو بھی اس علاقے میں آنے جانے کی اجازت نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 640201
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش