0
Thursday 25 May 2017 11:32

سرگودھا، نومولد بچے کا اغوا، لواحقین کا احتجاج، ایمرجنسی بند کرا دی

سرگودھا، نومولد بچے کا اغوا، لواحقین کا احتجاج، ایمرجنسی بند کرا دی
اسلام ٹائمز۔ سول اسپتال سرگودھا میں لخت جگر کے گم ہونے پر لواحقین نے اسپتال کے سامنے احتجاج کیا اور دھرنا دیا، ڈی ایچ کیو اسپتال کی ایمرجنسی بند ہونے سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق نامعلوم خواتین ڈی ایچ کیو اسپتال سرگودھا کے چلڈرن وارڈ کی ایمرجنسی سے نومولد بچے کو لیکر فرار ہو گئیں۔ احتجاج پر پولیس نے نو مولود کی بازیابی اور اغواکاروں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔ کارروائی نہ ہونے پر بچے کے والد مزمل نے درجنوں عزیز و اقارب کے ساتھ ملکر احتجاج کیا اور اسپتال میں دھرنا دے کر ایمرجنسی بند کرا دی۔ اسپتال میں ہنگامہ آرائی سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔
خبر کا کوڈ : 640300
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش