0
Thursday 25 May 2017 17:36

مانچسٹر دھماکے کی اطلاعات لیک ہونے پر برطانیہ نے امریکہ کیساتھ معلومات کا تبادلہ فوری طور پر بند کر دیا

مانچسٹر دھماکے کی اطلاعات لیک ہونے پر برطانیہ نے امریکہ کیساتھ معلومات کا تبادلہ فوری طور پر بند کر دیا
اسلام ٹائمز۔ برطانوی پولیس حکام نے فورس کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے فوری طور پر امریکی ایجنسیز کو معلومات کی فراہمی روکنے کی ہدایت کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق برطانیہ اس بات پر شدید نالاں ہے کہ امریکی ایجنسیز کیساتھ مانچسٹر دھماکے کی معلومات شیئر کی گئی جنہیں امریکیوں نے لیک کر دیا۔ اس حوالے سے پولیس کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ آئندہ کوئی اطلاع امریکی ایجسیوں کیساتھ شیئر نہیں کی جائے گی۔ برطانوی وزیراعظم ٹریزامے نے مانچسٹر دھماکے کے مبینہ خودکش بمبار سلمان عبیدی کی شناخت ظاہر نہیں کی تھی جبکہ امریکی اخبار نے نہ صرف سلمان عبیدی کی شناخت ظاہر کر دی بلکہ بم میں استعمال ہونیوالی ڈیوائس کی تصاویر بھی نیویارک ٹائمز میں شائع ہو گئیں۔ اس حوالے سے برطانوی وزیراعظم ٹریزامے بھی سخت پریشان ہیں اور انہوں نے آج نیٹو اجلاس میں اس ایشو کو امریکی صدر کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ادھر مانچسٹر پولیس کے چیف کانسٹیبل آئین ہاپکنز نے میڈیا کو بریفنگ دی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ مانچسٹر دھماکے کے حوالے سے تاحال 8 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس مانچسٹر دھماکے کے نیٹ ورک کا پتہ چلانے میں مصروف ہے اور اُمید ہے کہ وہ اس نیٹ ورک تک جلد پہنچ جائے گی۔ دوسری جانب سلمان عبیدی کے والد رمضان اور بھائی ہاشم کو لیبیا میں ملیشیا نے حراست میں لے لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سلمان کے بھائی ہاشم پر داعش کے ساتھ رابطے کا شبہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اُدھر آج ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم نے مانچسٹر کے رائل ہسپتال کے چلڈرن وارڈ میں دھماکے میں زخمی ہونیوالے بچوں کی عیادت کی۔ ملکہ نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کریں۔ ملکہ نے ہسپتال میں زیر علاج بچوں سے بات چیت بھی کی۔ 
خبر کا کوڈ : 640375
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش