0
Saturday 9 Apr 2011 05:08

مہمند ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 30 شدت پسند ہلاک

مہمند ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 30 شدت پسند ہلاک

غلنئی:اسلام ٹائمز۔مہمند ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں کی بمباری سے 30 شدت پسند ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق کارروائی تحصیل بائی زئی کے علاقے سورانگ درہ اور میتئی میں کی گئی۔ جہاں سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو جیٹ طیاروں سے نشانہ بنایا۔ فضائی آپریشن میں 30 شدت پسند ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔ قبائلی علاقے میں فورسز کی کارروائی گزشتہ تین روز سے جاری ہے۔ جس میں اب تک 80 سے زائد شدت پسند ہلاک جبکہ ان کے کئی ٹھکانے تباہ کیے جا چکے ہیں۔ فورسز نے کئی اہم مقامات کو بھی شدت پسندوں کے قبضے سے چھڑوا لیا ہے۔

خبر کا کوڈ : 64039
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش