QR CodeQR Code

پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کا خطرہ، امریکہ نے بھی انڈیا کو گرین سگنل دیدیا

25 May 2017 18:16

ذرائع کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان حملوں کی تیاری مکمل ہو چکی ہے جبکہ پاکستانی فوج نے بھی بھارت کو جواب دینے کیلئے کمر کس لی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ایئرفورس، پاکستان نیوی سمیت بری فوج کو بھی چوکس رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ اس حوالے سے پاکستانی فوج کو فری ہینڈ دیا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے کسی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب میں پاکستان کو رسوا کرنے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو بھی ہلہ شیری دے دی ہے اور ممکن ہے بھارت کی جانب سے آئندہ چند روز میں سرحدی صورتحال کشیدہ ہو جائے اور بھارت پاکستان پر دراندازی کا الزام لگا حملہ کر دے۔ اس حوالے سے باوثوق ذرائع نے "اسلام ٹائمز" کو بتایا کہ آج نیٹو کے ہونیوالے اجلاس میں بھی اہم فیصلے متوقع ہیں۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان حملوں کی تیاری مکمل ہو چکی ہے جبکہ پاکستانی فوج نے بھی بھارت کو جواب دینے کیلئے کمر کس لی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ایئرفورس، پاکستان نیوی سمیت بری فوج کو بھی چوکس رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ اس حوالے سے پاکستانی فوج کو فری ہینڈ دیا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ گزشتہ کئی ماہ سے جاری ہے جس پر دونوں ممالک میں جھڑپیں بھی ہوتی رہتی ہیں جبکہ گزشتہ روز بھارت نے تو اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین پر بھی فائرنگ کر دی تھی۔


خبر کا کوڈ: 640396

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/640396/پاکستان-اور-بھارت-کے-درمیان-جنگ-کا-خطرہ-امریکہ-نے-بھی-انڈیا-کو-گرین-سگنل-دیدیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org