QR CodeQR Code

آرمی چیف جنرل قمرباجوہ اگلے ہفتے ایران کا دورہ کریں گے

25 May 2017 22:12

جنرل قمر باجوہ ایرانی قیادت سے ملاقات میں اسلامی فوجی اتحاد اور ریاض میں ہونے والی حالیہ مسلم سربراہ ممالک کانفرنس سے متعلق اعتماد میں لیں گے۔ ذرائع کے مطابق آرمی چیف کے دورہ ایران کے دوران اسلامی فوجی اتحاد سے متعلق خدشات دور کرنے کی بھی کوشش کی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان ایک مرتبہ پھر سعودی عرب اور ایران کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرنے کر تیار ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق آئندہ ہفتے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کے دورہ ایران کا امکان ہے جہاں وہ ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ جنرل قمر باجوہ ایرانی قیادت سے ملاقات میں اسلامی فوجی اتحاد اور ریاض میں ہونے والی حالیہ مسلم سربراہ ممالک کانفرنس سے متعلق اعتماد میں لیں گے۔ ذرائع کے مطابق آرمی چیف کے دورہ ایران کے دوران اسلامی فوجی اتحاد سے متعلق خدشات دور کرنے کی بھی کوشش کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق ایرانی قیادت سے ملاقاتوں میں دوطرفہ دفاعی تعاون پر بات چیت کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 640461

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/640461/آرمی-چیف-جنرل-قمرباجوہ-اگلے-ہفتے-ایران-کا-دورہ-کریں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org