QR CodeQR Code

15 سال تک مغربی ممالک غاصب صیہونی حکومت کیساتھ اور اسکے قبضے کی حمایت کرتے رہے

جنوبی لبنان کو صیہونی حکومت کے قبضے سے آزاد کرانے میں صرف ایران نے مدد کی تھی، سید حسن نصراللہ

ریاض اجلاس میں لبنان کے بارے میں جو کچھ کہا گیا، اس سے لبنان کی صورتحال میں کوئی فرق نہیں آنیوالا

25 May 2017 21:03

جنوبی لبنان کی آزادی کی سالگرہ پر ایک تقریب سے خطاب میں حزب اللہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جب جنوبی لبنان پر غاصب صیہونی حکومت نے قبضہ کر لیا تو اسلامی ملکوں کی تنظیم او آئی سی، عرب لیگ، امریکہ اور اقوام متحدہ میں سے کسی نے بھی لبنان کی کوئی مدد نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی لبنان کو صیہونی حکومت کے قبضے سے آزاد کرانے میں صرف اسلامی جمہوریہ ایران نے مدد کی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ جنوبی لبنان کو صیہونی حکومت کے قبضے سے آزاد کرانے میں صرف اسلامی جمہوریہ ایران نے مدد کی تھی۔ حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نے جنوبی لبنان کی آزادی کی سالگرہ پر ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ جب جنوبی لبنان پر غاصب صیہونی حکومت نے قبضہ کر لیا تو اسلامی ملکوں کی تنظیم او آئی سی، عرب لیگ، امریکہ اور اقوام متحدہ میں سے کسی نے بھی لبنان کی کوئی مدد نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی لبنان کو صیہونی حکومت کے قبضے سے آزاد کرانے میں صرف اسلامی جمہوریہ ایران نے مدد کی تھی۔ سید حسن نصراللہ نے حزب اللہ اور فوج کے اتحاد کو سن دو ہزار میں غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں کو مقبوضہ علاقوں سے پیچھے دھکیلنے میں کامیابی کا راز قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ قبضے کے دوران پورے پندرہ سال مغربی ممالک غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ اور اس کے قبضے کی حمایت کرتے رہے۔ سید حسن نصراللہ نے ریاض میں امریکہ اور بعض مسلم ممالک کے سربراہوں کے اجلاس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس میں لبنان کے بارے میں جو کچھ کہا گیا، اس سے لبنان کی صورتحال میں کوئی فرق آنے والا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے لبنان میں سیاسی اختلافات کو دور کرنے پر اتفاق کیا ہے، لیکن اقتصادی اور سلامتی سے متعلق امور میں ہم اپنے موقف پر بدستور باقی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 640521

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/640521/جنوبی-لبنان-کو-صیہونی-حکومت-کے-قبضے-سے-آزاد-کرانے-میں-صرف-ایران-نے-مدد-کی-تھی-سید-حسن-نصراللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org