QR CodeQR Code

عمران حان دہرے معیار کی سیاست نہ کریں وہ دوسروں کے لئے احتساب اپنے لئے استثنیٰ چاہتے ہیں، محسن شاہنواز رانجھا

26 May 2017 10:39

سرگودہا میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم ایل این کے مرکزی رہنماء نے کہا کہ عمران حان نے مشرقی تہذیب کا جنازہ نکال دیا ہے، پاکستان میں شدت پسندی کی سیاست کو فروغ دیا ہے، مسلم لیگ نون کی حکومت وزیراعظم میاں نواز شریف کی قیادت میں ملکی تعمیر و ترقی اور عوام کی خوشحالی کا سفر جاری رکھے گی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون کے مرکزی رہنماء اور وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و نشریات بیرسٹر محسن شاہ نواز رانجھا نے سرگودہا میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے تین نسلوں کا حساب دیا ہے، لیکن عمران حان احتساب سے بھاگ رہے ہیں، خیبر بنک کو لوٹنے والے دوسروں کے احتساب سے پہلے خود کو عدالت کے کٹہرے میں لائیں، عمران حان نے مشرقی تہذیب کا جنازہ نکال دیا ہے، انہوں نے پاکستان میں شدت پسندی کی سیاست کو فروغ دیا ہے، مسلم لیگ نون کی حکومت وزیراعظم میاں نواز شریف کی قیادت میں ملکی تعمیر و ترقی اور عوام کی خوشحالی کا سفر جاری رکھے گی۔ سرگودہا میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم ایل این کے مرکزی رہنماء نے کہا کہ عمران حان دہرے معیار کی سیاست نہ کریں وہ دوسروں کے لئے احتساب لیکن اپنے لئے استثنیٰ چاہتے ہیں، عمران خان پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملہ کیس میں نامزد ملزم ہیں، اس لئے وہ عدالت جانے سے ڈرتے ہیں۔ اس موقع پر سابق ایم پی اے ملک شعیب اعوان، میاں اکرام الحق، رب نواز چھینہ، ڈاکٹر حسن سلطان کھرل، میاں عمر فاروق کلیار، چوہدری جاوید چیمہ، چوہدری خالد مسعود رانجھا، رائے حامد رضا بھٹی، ملک رب نواز فروکہ، چوہدری سرور مسیح کاہلوں و دیگر نے بھی خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 640529

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/640529/عمران-حان-دہرے-معیار-کی-سیاست-نہ-کریں-وہ-دوسروں-کے-لئے-احتساب-اپنے-استثنی-چاہتے-ہیں-محسن-شاہنواز-رانجھا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org