QR CodeQR Code

لاہور، پاکستانی نوجوان سرحد عبور کر گیا، بھارت کا واپس کرنے سے انکار

26 May 2017 21:05

رینجرز ذرائع کے مطابق واہگہ بارڈ پر پریڈ کے دوران پاکستانی نوجوان عبداللہ بارڈر کراس کرگیا، نوجوان نے اس وقت بارڈر کراس کیا جب شہری پریڈ دیکھنے کیلئے سٹیڈیم میں آ رہے تھے، رینجرز کے سنتری نے روکنے کی کوشش کی مگر نوجوان نے چھلانگ لگا کر زیرو لائن عبور کرلی۔ ذرائع کے مطابق واہگہ بارڈر پار کرنیوالے 20 سالہ نوجوان کا تعلق سوات سے بتایا جاتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ واہگہ بارڈر پر پریڈ کے دوران پاکستانی نوجوان عبدااللہ اچانک بارڈر کراس کر گیا، جسے بھارت کی بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے گرفتار کر لیا۔ رینجرز ذرائع کے مطابق واہگہ بارڈ پر پریڈ کے دوران پاکستانی نوجوان عبداللہ بارڈر کراس کرگیا، نوجوان نے اس وقت بارڈر کراس کیا جب شہری پریڈ دیکھنے کیلئے سٹیڈیم میں آ رہے تھے، رینجرز کے سنتری نے روکنے کی کوشش کی مگر نوجوان نے چھلانگ لگا کر زیرو لائن عبور کرلی۔ ذرائع کے مطابق واہگہ بارڈر پار کرنیوالے 20 سالہ نوجوان کا تعلق سوات سے بتایا جاتا ہے۔ پاکستان کی جانب سے درخواست کی گئی ہے کہ نوجوان کا ذہنی درست نہیں، اس لیے اسے واپس کر دیا جائے مگر بھارتی فوج نے نوجوان کو واپس کرنے سے انکار کر دیا۔


خبر کا کوڈ: 640674

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/640674/لاہور-پاکستانی-نوجوان-سرحد-عبور-کر-گیا-بھارت-کا-واپس-کرنے-سے-انکار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org