0
Friday 26 May 2017 21:30

عمران خان کا رمضان کیبعد انتخابی مہم شروع کرنیکا اعلان

عمران خان کا رمضان کیبعد انتخابی مہم شروع کرنیکا اعلان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ گو نواز گو قومی نعرہ بن چکا، اب یہ ہر زبانِ پر جاری ہے، خیبر پختونخوا سے شروع ہونے والا انقلاب پورے ملک میں پھیلے گا، رمضان کے بعد انتخابی مہم شروع کی جائے گی۔ پشاور میں نور عالم خان کی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ رمضان کے بعد ملک بھر میں انتخابی مہم کا آغاز کیا جائے گا، آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف کے پی کے سے کلین سوئپ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا سے شروع ہونے والا انقلاب پورے ملک میں پھیل جائے گا اور تحریک انصاف ملک کے تمام صوبوں میں اپنی حکومت بنائے گی۔ یاد رہے کہ 2013ء میں تحریک انصاف نے کے پی کے سے واضح اکثریت میں نشستیں حاصل کیں اور مرکز میں اپوزیشن کی دوسری جماعت کے طور پر اُبھر کر سامنے آئی۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا وقت آئندہ برس اپریل میں ختم ہوگا، جس کے بعد نگراں حکومت کا قیام 3 ماہ کے لئے عمل میں لایا جائے گا اور پھر اگلے پانچ سال کیلئے کے لئے انتخابات منعقد کروائے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 640678
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے