QR CodeQR Code

وفاقی بجٹ میں 356 ارب کے اخراجات کا انحصار بیرونی قرضوں پر ہوگا

26 May 2017 23:43

صوبوں میں سب سے زیادہ بیرونی قرضہ پنجاب کو ملے گا جو ایک سو سترہ ارب کا قرضہ لےگا۔ صوبہ سندھ کو بیالیس ارب، خیبرپختونخواہ انتیس ارب جبکہ بلوچستان کو چھ ارب کا قرضہ ملے گا۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی بجٹ میں حکومت نے ماضی کے طرح بیرونی قرضوں پر انحصار کیا ہے۔ اس سال حکومت نے 356 ارب روپے کے بیرونی قرضے لینے کا ارادہ کیا ہے۔ قرضہ مالیاتی اداروں اور دوست ممالک سعودی عرب، کویت، جاپان اور جرمنی دے گا۔ صوبوں میں سب سے زیادہ بیرونی قرضہ پنجاب کو ملے گا جو ایک سو سترہ ارب کا قرضہ لےگا۔ صوبہ سندھ کو بیالیس ارب، خیبرپختونخواہ انتیس ارب جبکہ بلوچستان کو چھ ارب کا قرضہ ملے گا۔ واپڈا کو انیس ارب، پیپکو کو پینتیس ارب جبکہ این ایچ اے کو چھیاسی ارب کا قرضہ دیا جائے گا۔ خیبر پختونخواہ ماس ٹرانزٹ منصوبے کیلئے پندرہ ارب کا قرضہ ایشیائی ترقیاتی بینک سے لے گا۔


خبر کا کوڈ: 640726

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/640726/وفاقی-بجٹ-میں-356-ارب-کے-اخراجات-کا-انحصار-بیرونی-قرضوں-پر-ہوگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org