0
Friday 26 May 2017 23:41
بھارتی جاسوس کلبھوشن کے جرم کی سزا موت ہے، جو اسے ہر حال میں ملکر رہیگی

پاک افواج و قوم بیرونی جارحیت سے نبردآزما ہونیکی پوری صلاحیت رکھتے ہیں، علامہ ناصر عباس جعفری

پاک افواج و قوم بیرونی جارحیت سے نبردآزما ہونیکی پوری صلاحیت رکھتے ہیں، علامہ ناصر عباس جعفری
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بھارتی افواج کی طرف سے لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزیوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا یہ جارحانہ طرز عمل پورے خطے کیلئے سخت نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے، اقوام متحدہ کے مبصرین کی گاڑی پر بھارتی فائرنگ کا اقوام متحدہ سختی سے نوٹس لے، بھارتی افواج کی مسلسل گولہ باری سے اب تک متعدد پاکستانی جاں بحق ہوچکے ہیں، جو بین الاقوامی قوانین کی سخت خلاف ورزی ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ پاکستان کے داخلی حالات کو اپنے لئے سازگار سمجھتے ہوئے بھارتی افواج کی طرف سے کسی بھی طرح کی دراندازی بھارت کی بقاء و سلامتی کو خطرے میں ڈال دے گی، افواج پاکستان اور قوم ملک میں دہشتگردی کے مقابلے کے ساتھ ساتھ ہر قسم کی بیرونی جارحیت سے نبردآزما ہونے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ بھارت کسی مغالطے میں نہ رہے، پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے اور اپنے دفاع کیلئے ہر قسم کے ہتھیاروں کے استعمال کرنے میں مکمل طور پر بااختیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ سمیت عالمی طاقتیں بھارت کے اس رویئے کا نوٹس لیں، جو اپنے غیر مدبرانہ اور جارحانہ رویئے سے پوری دنیا کے امن کو خطرے میں ڈالنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پُرامن ملک ہے اور کبھی بھی جنگ کا حامی نہیں رہا، لیکن تاریخ شاہد ہے کہ جب بھی اس پر جنگ مسلط کی گئی، اس نے میدان جنگ کو دشمن کے قبرستان میں بدل کر اپنی طاقت کے جوہر کو عالمی سطح پر منوایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کلبھوشن یادیو ایک بھارتی جاسوس ہے، اس کے جرم کی سزا موت ہے، جو اسے ہر حال میں مل کر رہے گی، اس کے دفاع میں بھارت کا مؤقف کمزور ہے، پاکستانی ذرائع ابلاغ کو کسی سازش کا شکار ہونے کی بجائے کلبھوشن اور بھارت کی اصلیت سے دنیا کو آگاہ کرنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 640729
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش