QR CodeQR Code

پشاور، مفتی پوپلزئی کو چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ رکھنے کا اعلان

26 May 2017 23:58

ذرائع کے مطابق مسجد قاسم علی خان میں غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ مختلف علاقوں سے شہادتیں موصول ہونے کے تناظر میں کل ماہ مبارک رمضان کا پہلا روزہ ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ مسجد قاسم علی خان پشاور کے خطیب اور متنازعہ عالم دین مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے حسب سابق اس مرتبہ بھی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلہ سے اختلاف کرتے ہوئے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے اور کل پہلا روزہ رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مسجد قاسم علی خان میں غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ مختلف علاقوں سے شہادتیں موصول ہونے کے تناظر میں کل ماہ مبارک رمضان کا پہلا روزہ ہوگا، اس فیصلہ کا اعلان مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے میڈیا کے سامنے آکر کیا۔ واضح رہے کہ پشاور کے عوام کی ایک واضح اکثریت مفتی شہاب الدین کے اعلان کے مطابق روزہ رکھتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 640734

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/640734/پشاور-مفتی-پوپلزئی-کو-چاند-نظر-ا-گیا-کل-پہلا-روزہ-رکھنے-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org