0
Saturday 27 May 2017 02:16

بجٹ ن لیگ کے تابوت میں آخری کیل ہے جو اسحاق ڈار نے ٹھوکی ہے، ناصر حسین شاہ

بجٹ ن لیگ کے تابوت میں آخری کیل ہے جو اسحاق ڈار نے ٹھوکی ہے، ناصر حسین شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ بجٹ ن لیگ کے تابوت میں آخری کیل ہے جو اسحاق ڈار نے ٹھوکی ہے، یہ بجٹ نواز لیگ نے اپنے کاروبار کو فائدہ دینے کیلئے پیش کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ناصر حسین شاہ کا وفاقی بجٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ بجٹ نہیں بلکہ غریبوں کے لئے مولا جٹ تیار کیا گیا ہے، اسحاق ڈار کا ودہولڈنگ ٹیکس بھتہ اور مہنگائی کا سونامی لائے گا، وفاق کو نہ تاجر کی فکر ہے نہ کسان کی لیکن پیپلز پارٹی تاجروں اور کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ودہولڈنگ آنے والے وقت کا سب سے بڑا اسکینڈل ہوگا، پاکستان اسٹیل کے بعد تعمیرات کے شعبے کو بھی برباد کیا جارہا ہے، یہی نہیں بجٹ میں تعلیم اور صحت کا شعبہ نظر انداز کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 640768
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش