QR CodeQR Code

لبنان انتخابات:سعد الحریری کے ”مارچ فورٹین“ نامی اتحاد نے فتح حاصل کر لی

8 Jun 2009 14:41

لبنان میں پارلیمانی انتخابات کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق سعد الحریری کے ”مارچ فورٹین“ نامی اتحاد نے حزب اللہ اور اس کے اتحادیوں پر مشتمل "ایٹ مارچ" نامی اتحاد کو شکست دے دی ہے۔تاہم حزب اللہ کے تمام 11 امیدواروں نے انتخابات میں فتح ٰحاصل کی۔لبنان میں ہونے والے پارلیمانی


بیروت:لبنان میں پارلیمانی انتخابات کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق سعد الحریری کے ”مارچ فورٹین“ نامی اتحاد نے حزب اللہ اور اس کے اتحادیوں پر مشتمل  "ایٹ مارچ" نامی اتحاد کو شکست دے دی ہے۔تاہم حزب اللہ کے تمام 11 امیدواروں نے انتخابات میں فتح ٰحاصل کی۔لبنان میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق ”مارچ فورٹین“ نامی اتحاد نے 128 کے ایوان میں 70 نشستیں حاصل کرلی ہیں۔سعد حریری نے فتح کا اعلان کرتے ہوئے لبنان کے عوام کو مبارک باد دی ہے۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ حزب اللہ اور عیسائی رہنما مائیکل اون کی جماعت پر مشتمل اتحاد نے شکست تسلیم کرلی ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ انہیں معمولی فرق سے شکست ہوئی ہے۔حزب اللہ رہنما حسن فضل اللہ کا کہنا ہے کہ انکے تمام 11 امیدواروں نے انتخابات میں فتح حاصل کی لیکن انکا اتحاد صرف 31 نشستیں حاصل کرسکا۔لبنانی وزیرِ داخلہ زیاد برود کا کہنا ہے کہ 32 لاکھ سے زائد اہل ووٹرز میں سے54 فیصد نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔سرکاری نتائج کا اعلان ابھی نہیں ہوا ہے۔


خبر کا کوڈ: 6408

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/6408/لبنان-انتخابات-سعد-الحریری-کے-مارچ-فورٹین-نامی-اتحاد-نے-فتح-حاصل-کر-لی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org