QR CodeQR Code

سال 2018ء میں فاٹا اصلاحات ممکن نہیں، اقبال ظفر جھگڑا

27 May 2017 12:59

اورکزئی ایجنسی میں قبائلی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے گورنر کے پی کے کا کہنا تھا کہ فاٹا میں دوبارہ آبادکاری کیبعد ترتیب وار اصلاحات کی جائیں گی، جبکہ فاٹا کے امیدواروں کے لئے سال 2018ء کے عام انتخابات کے دوران صوبائی اسمبلی میں نشستوں کی منظوری دیدی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا انجینئر اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ سال 2018ء میں فاٹا اصلاحات ممکن نہیں، وزیراعظم نے 2018ء عام انتخابات کے لئے فاٹا سے صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لئے منظوری دے دی ہے۔ اورکزئی ایجنسی کے علاقہ غلجو میں قبائلی جرگے سے اپنے خطاب میں گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے کہا کہ فاٹا میں دوبارہ آبادکاری کے بعد ترتیب وار اصلاحات کی جائیں گی، جبکہ فاٹا کے امیدواروں کے لئے سال 2018ء کے عام انتخابات کے دوران صوبائی اسمبلی میں نشستوں کی منظوری دیدی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی محب وطن قوم ہے، اس لئے ان پر بھی پاکستان کا آئین لاگو ہونا چاہیئے۔ انہوں نے فاٹا میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹیئر کور اور پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا اور کہا کہ اورکزئی ایجنسی میں بینک قائم کیا جائے گا، جبکہ اورکزئی لیویز کو پولیس کے برابر لایا جائے گا۔ گورنر کے پی کے نے اوکرزئی ایجنسی میں ریسکیو سنٹر کے قیام کا بھی اعلان کیا۔ قبل ازیں اقبال ظفر جھگڑا نے 2 ارب 6 کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والے 3 منصبوں کا افتتاح بھی کیا۔


خبر کا کوڈ: 640878

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/640878/سال-2018ء-میں-فاٹا-اصلاحات-ممکن-نہیں-اقبال-ظفر-جھگڑا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org