0
Saturday 27 May 2017 17:31

کرم ایجنسی، ماہ رمضان میں گرانفروشوں کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات

کرم ایجنسی، ماہ رمضان میں گرانفروشوں کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات
اسلام ٹائمز۔ پولیٹیکل انتظامیہ کرم ایجنسی نے دکانداروں کو خبردار کیا ہے کہ رمضان کے مقدس مہینے میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافہ نہ کیا جائے، بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پاراچنار میں تاجروں اور دکانداروں کے ساتھ منعقدہ اجلاس کے دوران اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ شاہد علی خان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی جانب سے تمام دکانداروں کو نرخنامے ارسال کردیئے گئے ہیں، جس پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ شاہد علی خان کہا کہنا تھا کہ روزہ داروں کے لئے پاراچنار میں سستا بازار قائم کیا جارہا ہے، جہاں اشیائے خورد و نوش سستے داموں دستیاب ہوں گی۔ اس حوالے سے ہیومن رائیٹس کمیٹی کرم ایجنسی کے کوآرڈینیٹر عظمت علی نے میڈیا کو بتایا کہ اس میٹنگ میں دکانداروں کو کہا گیا کہ رمضان کے مہینے میں تعاؤن کرے، انتظامیہ کی جانب سے مکمل تعاؤن کیا جائے گا اور یہاں ایک سستا بازار قائم کیا جارہا ہے جس میں بہترین کوالٹی کی اشیاء فروخت کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 640942
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش