0
Saturday 27 May 2017 17:37

ایبٹ آباد، ایوب میڈیکل کمپلیکس میں 5 روز سے ڈاکٹرز کی ہڑتال، 40 مریض دم توڑ گئے

ایبٹ آباد، ایوب میڈیکل کمپلیکس میں 5 روز سے ڈاکٹرز کی ہڑتال، 40 مریض دم توڑ گئے
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے شہر ایبٹ آباد میں واقع ایوب میڈیکل کمپلیکس میں مبینہ کرپشن اور غیر قانونی بھرتیوں کے خلاف ڈاکٹروں کی ہڑتال پانچویں روز میں داخل ہوگئی۔ ہڑتال کے باعث 4 روز کے دوران 40 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کے ایوب میڈیکل کمپلیکس کی انتظامیہ کی مبینہ کرپشن اور غیر قانونی بھرتیوں کے خلاف ڈاکٹروں کی ہڑتال گذشتہ 5 روز سے جاری ہے۔ ڈاکٹرز نے او پی ڈیز، وارڈز اور آپریشن تھیٹرز کا مکمل بائیکاٹ کر دیا۔ ڈاکٹروں کی ہڑتال میں پروفیسرز ایسوسی ایٹ اور اسسٹنٹ پروفیسرز بھی شریک ہوگئے ہیں۔ ڈاکٹروں نے حکومت سے چیئرمین بورڈ آف گورنرز جاوید پنی، سیکرٹری بورڈ میجر (ر) صدیق، ہسپتال ڈائریکٹر بریگیڈئر (ر) اجمل اور کالج ڈین ڈاکٹر عزیز النساء عباسی کو فوری طور پر عہدوں سے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ ہڑتالی ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج ختم نہیں ہوگا۔ ڈاکٹروں نے احتجاج کے بعد ایوب میڈیکل کالج بھی بند کروا دیا، کلاسز اور لیبارٹری کو بھی تالے لگا دیئے۔ مسیحاؤں اور انتظامیہ کے درمیان اس جنگ نے بے شمار مریضوں کی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔ ڈاکٹرز کی عدم موجودگی اور علاج نہ ہونے کے سبب اب تک 40 مریض دم توڑ چکے ہیں۔ تاحال کسی حکومتی عہدیدار کی جانب سے صورتحال کا نوٹس نہیں لیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 640944
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش