QR CodeQR Code

وزیراعظم رمضان کے بعد کراچی کے لئے اسپیشل پیکج کا اعلان کریں گے، گورنر سندھ

27 May 2017 20:33

کراچی میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے محمد زبیر کا کہنا تھا کہ لاہور اور راولپنڈی کی میٹرو بس کا مذاق اڑانے والے کراچی میں ٹرانسپورٹ کی حالت دیکھیں جہاں عوام بسوں کی چھتوں پر سفر کر رہی ہے، کراچی میں جاری گرین لائن پراجیکٹ دسمبر میں مکمل ہوجائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ وزیراعظم رمضان کے بعد کراچی آئیں گے، جہاں وہ کراچی کے لئے اسپیشل پیکج کا اعلان کریں گے۔ نارتھ کراچی ایسوسی ایشن ٹریڈ اینڈ انڈسٹریز کے دورے کے موقع پر تاجروں سے خطاب میں گورنر سندھ نے کہا کہ اسحاق ڈار سے خصوصی طور پر کراچی کے پیکج کے حوالے سے بات کی تھی، جس کا انہوں نے حوصلہ افزاء جواب دیا، کراچی کی ترقی کے لئے وزیراعظم سے بات کی جس پر وزیراعظم نواز شریف نے ہدایت کی کہ ہم کراچی کے لئے جو بھی کریں اسے پاکستان کے حوالے سے دیکھا جائے کیونکہ کراچی اپنے قائدانہ کردار سے بہت پیچھے رہ گیا ہے، اس سلسلے میں کراچی کے لئے مشترکہ کوششیں کی جائیں تو پھر کچھ ازالہ ہوگا مگر اس کام میں برسوں لگیں گے۔ انہوں نے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لاہور اور راولپنڈی کی میٹرو بس کا مذاق اڑانے والے کراچی میں ٹرانسپورٹ کی حالت دیکھیں جہاں عوام بسوں کی چھتوں پر سفر کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی میں جاری گرین لائن پراجیکٹ دسمبر میں مکمل ہوجائے گا۔


خبر کا کوڈ: 641003

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/641003/وزیراعظم-رمضان-کے-بعد-کراچی-لئے-اسپیشل-پیکج-کا-اعلان-کریں-گے-گورنر-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org