QR CodeQR Code

رمضان المبارک کے دوران فول پروف سیکیورٹی اور ٹریفک اقدامات یقینی بنائے جائیں، سہیل انور سیال

27 May 2017 20:46

وزیر داخلہ سندھ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی اور دیگر رینج ڈی آئی جیزکو ہدایات جاری کیں کہ دستیاب وسائل کو زیادہ سے زیادہ بروئے کار لایا جائے، پرامن اور محفوظ ماحول کے قیام کے ضمن میں پولیس رینجرز اور قانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں / ایجیسیز سے روابط کو مذید بہتر بنائیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ سہیل انور خان سیال نے اسپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی پولیس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ انٹیلی جینس کو بڑھایا جائے اور رینج پولیس کے ساتھ صوبائی سطح پر مربوط اور مستحکم روابط کی بدولت ماہ رمضان کے مقدس مہینے کے دوران امن و امان کے حالات پر کنٹرول کے ضمن میں غیر معمولی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے رمضان المبارک کنٹی جینسی پلان کا جائزہ لیتے ہوئے تمام ڈی آئی جیز کو ہدایات جاری کیں کہ تھانہ جات کی سطح پر ایڈوانس انٹیلی جینس کلیکشن اقدامات کو فروغ دیا جائے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا اور کہا کہ ایڈوانس انٹیلی جینس کلیکشن یونٹ کی یہ ذمہ داری ہوگی کہ وہ تمام تر معلومات کا حصول سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ سے باقاعدہ روابط کے تحت یقینی بنائیں گے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو خارج از امکان کیا جاسکے۔ وزیر داخلہ سندھ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی اور دیگر رینج ڈی آئی جیزکو ہدایات جاری کیں کہ دستیاب وسائل کو زیادہ سے زیادہ بروئے کار لایا جائے، پرامن اور محفوظ ماحول کے قیام کے ضمن میں پولیس رینجرز اور قانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں / ایجیسیز سے روابط کو مذید بہتر بنائیں۔


خبر کا کوڈ: 641009

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/641009/رمضان-المبارک-کے-دوران-فول-پروف-سیکیورٹی-اور-ٹریفک-اقدامات-یقینی-بنائے-جائیں-سہیل-انور-سیال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org