QR CodeQR Code

برکتوں و فضیلتوں بھرا رمضان ہمیں تقویٰ، صبر، رواداری اور ایثار کا درس دیتا ہے، بلاول بھٹو

27 May 2017 21:16

ماہ رمضان کی آمد کے موقع پر پاکستان سمیت دیگر ممالک میں موجود امتِ مسلمہ کو مبارکباد دیتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی نے علماء و مشائخ پر زور دیا کہ وہ معاشرے میں تشدد اور عدم برداشت کے بڑھتے ہوئے رجحانات کے قلع قمع کیلئے اپنا کردار ادا کریں، تاکہ سال کے باقی مہینوں میں بھی پُرخلوص اور پُرامن ماحول برقرار رکھا جا سکے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ماہ رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر پاکستان سمیت دیگر ممالک میں موجود امتِ مسلمہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ برکتوں و فضیلتوں سے بھرا یہ مہینہ ہمیں تقویٰ، صبر، رواداری اور ایثار کا درس دیتا ہے۔ اپنے بیان میں بلاول بھٹو نے علماء و مشائخ پر زور دیا کہ وہ معاشرے میں تشدد اور عدم برداشت کے بڑھتے ہوئے رجحانات کے قلع قمع کیلئے اپنا کردار ادا کریں، تاکہ سال کے باقی مہینوں میں بھی پُرخلوص اور پُرامن ماحول برقرار رکھا جا سکے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے ملک کے متمول اور صاحب حیثیت لوگوں پر زور دیا کہ وہ ماہ رمضان کے دوران اپنے دسترخوان کو غرباء، مساکین و ضرورتمندوں کیلئے وسیع کریں۔


خبر کا کوڈ: 641015

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/641015/برکتوں-فضیلتوں-بھرا-رمضان-ہمیں-تقوی-صبر-رواداری-اور-ایثار-کا-درس-دیتا-ہے-بلاول-بھٹو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org