0
Saturday 27 May 2017 22:02

افغانستان میں امریکی فورسز پر خودکش حملہ، 18 افراد ہلاک

افغانستان میں امریکی فورسز پر خودکش حملہ، 18 افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے صوبہ خوست میں امریکی اور افغان فورسز پر خودکش کار بم حملے میں 18 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق افغان صوبہ خوست کے صدر مقام میں امریکی افواج اور ان کی سکیورٹی پر مامور ’’خوست پراونشل فورس‘‘ کے اہلکاروں کے قریب بارودی مواد سے بھری کار میں سوار ایک شخص نے خود کو اڑا لیا۔ حملے میں متعدد فوجی گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔ خوست کے گورنر کے ترجمان مبارز زادران نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حملے میں امریکی افواج اور انہیں سکیورٹی دینے والی افغان فورس کو نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے میں 18 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔ تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
خبر کا کوڈ : 641024
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش