0
Saturday 27 May 2017 23:44

کشمیر میں بھارتی دہشتگردی پہ عالمی برادری کی بے حسی افسوسناک ہے، ایاز صادق

کشمیر میں بھارتی دہشتگردی پہ عالمی برادری کی بے حسی افسوسناک ہے، ایاز صادق
اسلام ٹائمز۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے اضلاع بارمولہ اور پلوامہ میں نام نہاد سرچ آپریشن کے نام پر معصوم کشمیریوں کا قتل عام قابل مذمت ہے، بھارتی دہشت گردی پوری دنیا کے لئے چیلنج بن گئی ہے،مسئلہ کشمیر پر عالمی برداری کی بے حسی افسوسناک ہے، آج مقبوضہ کشمیر میں معصوم اور نہتے 12 نوجوانوں کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھاﺅں گا۔ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے 12 کشمیریوں کی شہادت کا معاملہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں ظلم اور جبر کے ساتھ بھارت اپنا قبضہ برقرار رکھنا چاہ رہا ہے، نہتے کشمیر کو لہو میں نہلایا جا رہا ہے جو کہ عالمی برادری کے لئے ایک کھلا چیلنج بن گیا ہے، عالمی برادری بھارت کی ریاستی دہشت گردی کو ختم کرانے میں ناکام ہو چکی ہے، کشمیری طلبہ وطالبات پوری پاکستانی قوم کی جانب سے خراج تحسین کے مستحق ہیں، جو اپنی جدوجہد کے ذریعے اس تحریک کو پوری دنیا کے سامنے لے کر آئے ہیں۔ بھارت کا ظلم و تشدد ان کے جذبے کو دبا نہیں سکے گا۔ کشمیری نوجوانوں کی جدوجہد کے آگے بھارتی سامراج کو گھٹنے ٹیکنا پڑیں گے۔
خبر کا کوڈ : 641044
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش