0
Sunday 28 May 2017 02:24

سحر و افطار میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی، کے الیکٹرک کی کمشنر کراچی کو یقین دہانی

سحر و افطار میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی، کے الیکٹرک کی کمشنر کراچی کو یقین دہانی
اسلام ٹائمز۔ کے الیکڑک انتظامیہ نے کمشنر کراچی اعجاز احمد خان کو سحر و افطار کے اوقات مین بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے یہ یقین دہانی کمشنر کراچی کو ان کے دفتر میں ماہ رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ میں کمی کے اقدامات کے بارے میں دی جانے والی بریفنگ میں کرائی ہے۔ اس موقع پر کمشنر نے کے الیکڑک کو ہدایت کی کہ وہ ماہ رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ میں ممکنہ ریلیف دینے اور کم سے کم لوڈشیڈنگ کرنے کے ترجیحی اقدامات کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ شہر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی شکایات کے فوری ازالہ کا موثر نظام قائم ہو اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہر میں کسی علاقہ میں امن و امان کا مسئلہ پیدا نہ ہو۔ کے الیکڑک انتظامیہ کے نمائندوں نے کمشنر کراچی کو بریفنگ میں بتایا کہ ماہ رمضان المبارک میں کے الیکڑک نے لوڈشیڈنگ کی کمی کے لئے اقدامات کئے ہیں، اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ بجلی کی فراہمی سے متعلق شکایات کا ہر ممکنہ طور پر جلد از جلد ازالہ ممکن ہو۔
خبر کا کوڈ : 641072
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش