0
Sunday 28 May 2017 02:30

پورے شہر اور بلدیہ ٹاؤن کا بڑا مسئلہ قلت آب، لوگ پانی کے بغیر گرمی میں بلبلا رہے ہیں، وسیم اختر

پورے شہر اور بلدیہ ٹاؤن کا بڑا مسئلہ قلت آب، لوگ پانی کے بغیر گرمی میں بلبلا رہے ہیں، وسیم اختر
اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ پورے شہر اور بلدیہ ٹاؤن کا بڑا مسئلہ قلت آب اور سیوریج ہے، پورے شہر میں نکاسی و فراہمی آب کا نظام درہم برہم ہے، کاروبار سے بڑھ کر انسانی جا ن ہوتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر کا میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہری آبادیوں کے بجائے پانی چوری کرکے کارخانوں اور فیکٹریوں کو فراہم کیا جارہا ہے، لوگ پانی کے بغیر گرمی میں بلبلا رہے ہیں، ہم نے اسمبلی میں بھی قلت آب پر آواز اٹھائی ہے، ہمارے پاس اختیارات، وسائل اور فنڈز نہیں ہیں پھر بھی عوام میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلدیہ ٹاؤن میں پانی کے مسائل جلد حل کئے جائیں اور انڈسٹریل ایریا کی طرف جانے والے پانی کو روکا جائے کیونکہ ہارون آباد سے پانی بڑے پیمانے پر ناجائز کنکشنز کے ذریعے چوری کیا جارہا ہے، میر ی ایم ڈی واٹر بورڈ سے اس مسئلہ پر بات ہوئی ہے اور پراچہ پمپنگ اسٹیشن کے لئے ایک ماہ کے لئے جنریٹر کرائے پر لینے کے لئے کہا ہے، جس سے ماہ رمضان میں پانی کی قلت پر بڑی حد تک قابو پالیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 641073
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش