QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر، احتجاج کے دوران 5 نوجوان آنسو گیس شل لگنے سے زخمی

28 May 2017 12:13

صدر اسپتال سرینگر کے ڈاکٹروں نے بتایا کہ کشمیر کے مختلف علاقوں سے سنیچر کو سولہ زخمی افراد کو یہاں لایا گیا ہے، جن میں پانچ گولیاں لگنے کی وجہ سے زخمی ہوئے تھے، ان افراد میں نوجوان سمیر احمد کی حالت نازک ہے جبکہ آٹھ چھرے لگنے کی وجہ سے زخمی ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ حزب المجاہدین کے کمانڈر سبزار احمد بٹ کی شہادت کے بعد مقبوضہ کشمیر کے شمال و جنوب میں ہوئے احتجاجی مظاہروں کو روکنے کے لئے قابض فورسز کی کارروائی کے دوران زخمی ہونے والے متعدد افراد میں سے اکیس نوجوانوں کو سرینگر کے مختلف اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔ زخمی ہونے والوں میں پانچ نوجوان ایسے ہیں جنہیں گولیاں لگی ہیں جبکہ آٹھ چھرے لگنے سے زخمی ہوئے ہیں، اسی طرح پانچ افراد آنسو گیس شل لگنے کی وجہ سے مضروب ہوگئے۔ صدر اسپتال سرینگر کے ڈاکٹروں نے بتایا کہ کشمیر کے مختلف علاقوں سے سنیچر کو سولہ زخمی افراد کو یہاں لایا گیا ہے، جن میں پانچ گولیاں لگنے کی وجہ سے زخمی ہوئے تھے، ان افراد میں نوجوان سمیر احمد کی حالت نازک ہے جبکہ آٹھ چھرے لگنے کی وجہ سے زخمی ہوئے ہیں۔ صدر اسپتال کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ چھرے لگنے کی وجہ سے زخمی ہونے والے آٹھ نوجوانوں میں چار کی آنکھیں پیلٹ لگنے کی وجہ سے متاثر ہوئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 641167

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/641167/مقبوضہ-کشمیر-احتجاج-کے-دوران-5-نوجوان-ا-نسو-گیس-شل-لگنے-سے-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org