0
Sunday 28 May 2017 13:45

بجٹ پر تنقید درست نہیں، حکومت نے تمام طبقات کو ریلیف دیا ہے، میاں عبدالمنان

بجٹ پر تنقید درست نہیں، حکومت نے تمام طبقات کو ریلیف دیا ہے، میاں عبدالمنان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون فیصل آباد کے رہنماء اور رکن قومی اسمبلی میاں عبدالمنان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ کو معاشی استحکام کیلئے ایک اہم سنگ میل ہے۔ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایم ایل این کے رہنماء کا کہنا تھا کہ بجٹ پر تنقید درست نہیں، حکومت نے تمام طبقات کو ریلیف دیا ہے، جن کو تکلیف ہو رہی ہے ان کا ہمارے پاس کوئی علاج نہیں، ان کا علاج 2018ء میں عوام ہی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں کرپشن کرنے والے بھی حکومت پر تنقید کر رہے ہیں، موجودہ حالات میں اس سے بہتر بجٹ پیش نہیں کیا جا سکتا تھا۔ انکا کہنا تھا کہ وفاقی بجٹ میں ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو ریلیف فراہم کیا گیا، چھوٹے ملازمین کی مشکلات کو خصوصی طور پر مدنظر رکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ گھریلو صارفین کے بجلی بلوں پر سبسڈی برقرار رکھی گئی، عام آدمی پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا، تنخواہوں میں اضافے سے سرکاری ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ بجٹ بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہی پیش کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 641228
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش