QR CodeQR Code

حکومت اقتصادی اور معاشی ترقی کے جھوٹے دعووں سے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہی ہے، ظریف نیازی

28 May 2017 14:08

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنماء کا کہنا تھا کہ حکومت مظلوم طبقے کے مسائل و مشکلات کو حل کرنے کیلئے سنجیدہ نہیں ہے، حکومت اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام ہو گئی، ناجائز منافع خوری کی وجہ سے اشیاء عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو گئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ظریف خان نیازی نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اقتصادی اور معاشی ترقی کے بے بنیاد اور جھوٹے دعووں سے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہی ہے، حکومت کا مشن ہی غریب مکاؤ ہے، جس میں وہ پوری طرح کامیاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے مالی سال کا وفاقی بجٹ بھی عوام دشمن ہے، بجٹ میں اشرافیہ کے مفادات کا تحفظ جبکہ پسے ہوئے طبقات کو یکسر نظرانداز کر دیا گیا، حکومت نے بجٹ اجلاس سے قبل نہتے اور بے قصور کسانوں پر تشدد کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ موجودہ حکومت کسانوں اور مزدوروں کے دکھ درد اور تکالیف سے بالکل نا آشنا ہے، حکومت مظلوم طبقے کے مسائل و مشکلات کو حل کرنے کیلئے سنجیدہ نہیں ہے، حکومت اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام ہو گئی، ناجائز منافع خوری کی وجہ سے اشیاء عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو گئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 641238

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/641238/حکومت-اقتصادی-اور-معاشی-ترقی-کے-جھوٹے-دعووں-سے-عوام-کی-آنکھوں-میں-دھول-جھونک-رہی-ہے-ظریف-نیازی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org