0
Sunday 28 May 2017 15:24

رحیم یار خان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام ’’استقبال رمضان و بقیتہ اللہ‘‘ کانفرنس

رحیم یار خان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام ’’استقبال رمضان و بقیتہ اللہ‘‘ کانفرنس
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع رحیم یار خان کے زیراہتمام ’’استقبال رمضان و بقیتہ اللہ‘‘ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، امام بارگاہ بہادر پور میں منعقدہ کانفرنس میں ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے خصوصی شرکت کی، جبکہ معروف خطیب سید مجید حسن زیدی، ایم ڈبلیو ایم کی ضلعی قیادت، یونٹس مسئولین اور علاقہ عمائدین بھی شریک ہوئے۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ آج آل سعود نے اپنا اصل چہرہ دنیا کے سامنے آشکار کردیا ہے، ہمیں اس سال اپنی تمام محافل، مجالس اور نشستوں کو امام زمانہ (عج) کے نام سے منسوب کرنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 641269
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش