QR CodeQR Code

نواز شریف، عمران خان ایک ہی سکے کے دو رخ، دونوں ایک ساتھ نااہل ہونگے، خورشید شاہ کی پیشنگوئی

28 May 2017 17:01

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ میں نہیں سمجھتا کہ نواز شریف عمران خان کے بغیر نااہل ہونگے، مقدمات دیکھ کر لگتا ہے کہ پہلے نواز شریف نااہل ہونگے اور پھر عمران خان نااہل ہونگے، دونوں دعاگو ہیں کہ کسی نا کسی طرح ہم بچ جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف اور عمران خان ایک ہی سکے کے دور رخ ہیں اور حالات بتا رہے ہیں کہ دونوں ایک ساتھ نااہل ہونگے۔ تفصیلات کے مطابق سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ میں نہیں سمجھتا کہ نواز شریف عمران خان کے بغیر نااہل ہونگے، مقدمات دیکھ کر لگتا ہے کہ پہلے نواز شریف نااہل ہونگے اور پھر عمران خان نااہل ہونگے۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ دونوں دعاگو ہیں کہ کسی نا کسی طرح ہم بچ جائیں۔


خبر کا کوڈ: 641298

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/641298/نواز-شریف-عمران-خان-ایک-ہی-سکے-کے-دو-رخ-دونوں-ساتھ-نااہل-ہونگے-خورشید-شاہ-کی-پیشنگوئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org