0
Sunday 28 May 2017 17:09

نواز حکومت کیجانب سے سندھ کے عوام کیساتھ زیادتی کی جا رہی ہے، مراد علی شاہ

نواز حکومت کیجانب سے سندھ کے عوام کیساتھ زیادتی کی جا رہی ہے، مراد علی شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گزشتہ رات شہر قائد سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ کے عوام کے ساتھ زیادتی کی جا رہی ہے۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک، حیسکو اور سیسکو نے رمضان میں لوڈ شیڈنگ میں کمی اور سحر و افطار کے اوقات میں میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی، لیکن اس کے باوجود گزشتہ رات کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کرکے عوام کو پریشان کیا گیا۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت کا سندھ کے ساتھ رویہ ٹھیک نہیں اور وفاق کی جانب سے صوبے کے عوام کے ساتھ زیادتی کی جا رہی ہے۔

خبر کا کوڈ : 641304
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش