0
Sunday 28 May 2017 17:28

عمران خان دہشتگردی کا نیا ٹرینڈ متعارف کرارہے ہیں، امیر مقام

عمران خان دہشتگردی کا نیا ٹرینڈ متعارف کرارہے ہیں، امیر مقام
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے مشیر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما امیر مقام نے ایک بار پھر چیرمین پی ٹی آئی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان دہشت گردی کا نیا ٹرینڈ متعارف کرا رہے ہیں۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ بجلی کے منصوبے راتوں رات نہیں بنتے لیکن کچھ لوگ بجلی کے معاملے پر سیاست کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صفر کارکردگی والے گرڈ اسٹیشنز پر حملے کر رہے ہیں، گرڈ اسٹینشنز پر حملہ دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے اور عمران خان دہشت گردی کا نیا ٹرینڈ متعارف کرا رہے ہیں۔ مشیر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عمران خان نے صوبے میں 360 ڈیمز بنانے کا دعویٰ کیا تھا لیکن 4 سال میں ایک میگا واٹ بجلی بھی پیدا نہیں کر سکے، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پاور پلانٹ لگا سکتے ہیں تو پرویز خٹک کیوں نہیں لگا سکتے۔ امیر مقام نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ سے مطالبہ کیا کہ گرڈ اسٹیشنز پر حملوں کا نوٹس لیں۔
خبر کا کوڈ : 641313
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش