QR CodeQR Code

واپڈا آفس حملہ، پی ٹی آئی کے ایم این اے جنید اکبر اور وزیراعلٰی کے مشیر شکیل خان ضمانت پر رہا

28 May 2017 20:03

واپڈا حکام کے مطابق گذشتہ روز بٹ خیلہ میں واقع ایس ڈی او کے دفتر پر ایک مشتعل ہجوم نے حملہ کیا، یہ ہجوم جنید اکبر اور شکیل خان کی قیادت میں تھا، انہوں نے دفتر کو نقصان پہنچایا، جس پر لیویز اہلکاروں نے دونوں رہنماؤں کو 7 کارکنوں کے سمیت گرفتار کر لیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ ملاکنڈ بٹ خیلہ میں گذشتہ روز واپڈا کے دفتر پر ہلہ بولنے اور توڑ پھوڑ کرنے کے الزام میں گرفتار کئے گئے پی ٹی آئی کے ایم این اے جنید اکبر اور وزیراعلٰی کے مشیر شکیل خان ضمانت پر رہا کر دیئے گئے۔ ان کے ساتھ گرفتار کئے گئے 7 مزید افراد بھی رہا کر دیئے گئے ہیں۔ واپڈا حکام کے مطابق گذشتہ روز بٹ خیلہ میں واقع ایس ڈی او کے دفتر پر ایک مشتعل ہجوم نے حملہ کیا، یہ ہجوم جنید اکبر اور شکیل خان کی قیادت میں تھا، انہوں نے دفتر کو نقصان پہنچایا، جس پر لیویز اہلکاروں نے دونوں رہنماؤں کو 7 کارکنوں کے سمیت گرفتار کر لیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 641341

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/641341/واپڈا-آفس-حملہ-پی-ٹی-آئی-کے-ایم-این-اے-جنید-اکبر-اور-وزیراعل-ی-مشیر-شکیل-خان-ضمانت-پر-رہا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org