QR CodeQR Code

پشاور، ناجائز منافع خوروں کیخلاف کریک ڈاؤن، 22 گرفتار

28 May 2017 20:07

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نرخناموں پر عمل درآمد کے لئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جو مختلف بازاروں پر چھاپے مار کر کےخلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائینگی۔


السلام ٹائمز۔ پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے رمضان المبارک کے دوران سبزیوں کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کرتے ہوئے 22 گرانفروشوں کو گرفتار کر لیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ کارروائی آج اتوار کی صبح محکمہ خوراک کے عہدیداروں کے ہمراہ سبزی منڈی میں کی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے سبزی فروشوں کے لئے نیا نرخ نامہ بھی جاری کیا، جس کے مطابق ٹماٹر 24 روپے فی کلو، آلو 30 روپے اور گوبھی 40 روپے فی کلو فروخت کی جائے گی، اسی طرح دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں بھی 20 فیصد تک کمی لائی گئی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نرخناموں پر عمل درآمد کےلئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جو مختلف بازاروں پر چھاپے مار کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں گی۔


خبر کا کوڈ: 641351

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/641351/پشاور-ناجائز-منافع-خوروں-کیخلاف-کریک-ڈاؤن-22-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org