QR CodeQR Code

کے الیکٹرک بجلی فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، خرم شیر زمان

28 May 2017 21:35

ایک بیان میں رکن سندھ اسمبلی نے کہا کہ طویل لوڈشیڈنگ پر عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے، سندھ حکومت کے الیکٹرک پر واضع پالیسی کا اعلان کرے بصورت دیگر کے الیکٹرک کے خلاف آخری معرکہ کراچی کی گلی اور چوراہوں میں ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک بجلی فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، اس ادارے نے ملک کے معاشی حب کراچی کو یرغمال بنا لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک اپنی نااہلی چھپانے کے لئے کبھی واپڈا تو کبھی گیس کمپنی پر ذمہ داری ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے، دوسری جانب صوبائی حکومت اور گورنر سندھ کی کے الیکٹرک انتظامیہ سے خفیہ ملاقاتوں کا خمیازہ کراچی کے عوام بھگت رہے ہیں۔ خرم شیر زمان نے کہا کہ طویل لوڈشیڈنگ پر عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے، سندھ حکومت کے الیکٹرک پر واضع پالیسی کا اعلان کرے بصورت دیگر کے الیکٹرک کے خلاف آخری معرکہ کراچی کی گلی اور چوراہوں میں ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 641372

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/641372/کے-الیکٹرک-بجلی-فراہم-کرنے-میں-مکمل-طور-پر-ناکام-ہوچکی-ہے-خرم-شیر-زمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org