0
Monday 29 May 2017 00:48

امریکہ اور برطانیہ قابل اعتماد ساتھی نہیں رہے، اب یورپ کو اپنے فیصلے خود کرنا ہونگے، انجیلا میرکل

امریکہ اور برطانیہ قابل اعتماد ساتھی نہیں رہے، اب یورپ کو اپنے فیصلے خود کرنا ہونگے، انجیلا میرکل
اسلام ٹائمز۔ جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر بننے کے بعد اور برطانیہ کے بریگزٹ سے نکلنے کے فیصلے کے بعد دونوں یورپ کے قابل اعتماد ساتھی نہیں رہے۔ جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق انجیلا میرکل نے یہ بیان میونخ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب میں دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یورپ کے لئے اب دوسرے ممالک پر انحصار کا وقت گزر چکا ہے۔ اب ہمیں اپنے فیصلے خود کرنا ہونگے اور اپنی قسمت کو اپنے ہی ہاتھوں میں لینا ہوگا۔ انجیلا میرکل نے کہا کہ اب ہمیں روس کے ساتھ بھی اپنے تعلقات بہتر رکھنے کی ضرورت ہے، لیکن اپنے مستقبل کیلئے ہمیں خود ہی لڑنا ہوگا۔

دیگر ذرائع کے مطابق جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت اور مغربی قوتوں کے بریگزیٹ سے ٹوٹنے کے بعد یورپ کو اپنی قسمت کو خود اپنے ہاتھوں میں لینا پڑے گی۔ جنوبی جرمنی میں الیکشن کی ایک ریلی سے خطاب کے دوران کہا کہ گذشتہ چند دنوں میں مجھے تجربہ ہوا ہے کہ ہمیں دوسروں پر مکمل انحصار کا وقت ختم ہوچکا ہے۔ یورپینز کو حقیقی معنوں میں ہماری قسمت کو اپنے ہاتھوں میں لینا ہوگا۔ امریکہ اور برطانیہ کے ساتھ ساتھ روس سے بھی اچھے تعلقات ہیں، لیکن ہمیں اپنی منزل کے لیے خود لڑنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ فرانس کے نئے منتخب صدر ایمانوئیل میکرون اور برلن کے درمیان خوشگوار تعلقات کو ترجیح دینا ہوگی، مرکل حال ہی میں جی-7 سربراہی کانفرنس میں شرکت سے واپسی لوٹی ہیں، جہاں امریکہ اور دیگر 6 طاقتوں کے درمیان پیرس 2015ء کی میثاق کے مطابق معاہدوں پر دستخط نہ ہوسکے تھے۔ انجیلا مرکل نے اس صورت حال کو چھ بمقابلہ ایک سے تعبیر کرتے ہوئے مذاکرات کو بہت مشکل اور غیرتسلی بخش قرار دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 641415
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش