0
Monday 29 May 2017 15:18

مالاکنڈ، لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج، لیویز کی ہوائی فائرنگ ایک شخص جاں بحق، 6 زخمی

مالاکنڈ، لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج، لیویز کی ہوائی فائرنگ ایک شخص جاں بحق، 6 زخمی
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے تنگ آئے لوگوں کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ مالاکنڈ میں مشتعل افراد نے واپڈا ہاؤس کو ہی آٓگ لگا دی۔ کے پی کے میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے تنگ عوام سراپا احتجاج ہیں، صوبے کے مختلف علاقوں میں پرتشدد احتجاج جاری ہیں۔ مالاکنڈ کے علاقے درگئی میں لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے واپڈا ہاؤس کا گھیراؤ کر لیا اور لوگوں نے دفتر میں گھس کر ریکارڈ اور دیگر سامان کو آگ لگانے کے بعد عمارت کو بھی نذر آتش کر دیا، صورتحال قابو سے باہر ہونے پر لیویز اہلکاروں نے ہوائی فائرنگ کی، جس سے ایک شخص جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوگئے، تاہم علاقے میں اب بھی کشیدگی برقرار ہے۔ چارسدہ کے علاقے عمرزئی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف مظاہرے کے دوران تنگی روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا، احتجاج کرنے والوں کا کہنا تھا کہ لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل نہ ہوا تو واپڈا آفس کا گھیراؤ کریں گے۔ دوسری جانب پشاور میں تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی فضل الٰہی کی قیادت میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، پشاور کی رنگ روڈ پر بڑی تعداد میں لوگ احتجاج کر رہے ہیں، مظاہرین نے پتھر، اینٹیں اور دیگر رکاوٹیں لگا کر سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 641526
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش