QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا حکومت کیجانب سے بجلی چوروں کی سرپرستی زیادتی ہے، خواجہ آصف

29 May 2017 15:22

نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیر پانی و بجلی کا کہنا تھا کہ گذشتہ روز گرڈ اسٹیشن پر حملے کرنیوالے سارے بجلی چور تھے، مگر جہاں بجلی چوری ہوگی وہاں ہم بجلی نہیں دینگے، چاہے لوگ کتنے دھرنے یا جلوس نکالیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے بجلی چوروں کی سرپرستی زیادتی ہے، چاہے جتنے جلوس نکالیں، بجلی چوری والے علاقوں میں بجلی نہیں دیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ایک صوبائی جماعت بجلی چوروں کی سربراہی کر رہی ہے، گذشتہ روز گرڈ اسٹیشن پر حملے کرنے والے سارے بجلی چور تھے، مگر جہاں بجلی چوری ہوگی وہاں ہم بجلی نہیں دیں گے، چاہے لوگ کتنے دھرنے یا جلوس نکالیں۔ انہوں نے کہا کہ بچت رجحان سے بحران پر قابو نہیں پایا جا سکتا، آئندہ سال تک ملک سے بجلی کا بحران ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائے گا اور لوڈشیڈنگ ماضی کا حصہ بن جائے گی۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز پشاور پولیس نے گرڈ اسٹیشنز پر حملوں کے الزام میں 22 افراد کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ مزید حملوں کی پیش نظر گرڈ اسٹیشنز کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 641534

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/641534/خیبر-پختونخوا-حکومت-کیجانب-سے-بجلی-چوروں-کی-سرپرستی-زیادتی-ہے-خواجہ-آصف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org