QR CodeQR Code

پشاور، سرچ آپریشن میں 6 اشتہاریوں سمیت 55 جرائم پیشہ گرفتار

29 May 2017 21:12

پولیس ترجمان کیمطابق اس آپریشن کے دوران گرفتار افراد کے قبضے سے ایک کلاشنکوف، 10 پستول 30 بور، سینکڑوں کارتوس اور 6 کلوگرام چرس برآمد ہوئی جبکہ گھر گھر تلاشی کے دوران متعلقہ تھانے سے کرایہ دار کو رجسٹرڈ نہ کرانے کی پاداش میں 9 افراد کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے رمضان المبارک میں امن وامان کی فضاء برقرار رکھنے کے لئے سماج دشمن عناصر کے خلاف سرچ آپریشن کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب 6 اشتہاریوں سمیت 55 جرائم پیشہ افراد کوگرفتار کرلیا، جن کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمدہوئی۔ چیف کیپٹل سٹی پولیس آفیسر پشاورکی ہدایت پرپشاور پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب 6 اشتہاری ملزمان عادل نواز، قسیم ،علی حیدر، نعیم شاہ، فرمان اﷲ اور متاجو سمیت 55 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق اس آپریشن کے دوران گرفتار افراد کے قبضے سے ایک کلاشنکوف، 10 پستول 30 بور، سینکڑوں کارتوس اور 6 کلوگرام چرس برآمد ہوئی جبکہ گھر گھر تلاشی کے دوران متعلقہ تھانے سے کرایہ دار کو رجسٹرڈ نہ کرانے کی پاداش میں 9 افراد کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 641636

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/641636/پشاور-سرچ-آپریشن-میں-6-اشتہاریوں-سمیت-55-جرائم-پیشہ-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org