QR CodeQR Code

پشاور، متنی میں گاڑی پر فائرنگ سے امن لشکر کے 4 رضاکار جاں بحق

29 May 2017 23:58

ذرائع کے مطابق پشاور کے علاقے متنی میں نامعلوم مسلح افراد نے گھات لگا کر ایک گاڑی پر فائرنگ کردی، گاڑی میں سوار چاروں افراد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کار میں سوار امن لشکر کے 4 رضاکار جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق پشاور کے علاقے متنی میں نامعلوم مسلح افراد نے گھات لگا کر ایک گاڑی پر فائرنگ کردی، گاڑی میں سوار چاروں افراد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کاشاخسانہ لگتا ہے، فائرنگ سے ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے۔ پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ لواحقین نے فائرنگ کرنے والوں کے ناموں کے حوالے سے نشاندہی بھی کردی ہے۔ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں، قتل میں ملوث ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لے لیا جائے گا۔ پولیس کے مطابق مقتولین اور ملزمان کے درمیان جائیداد کا تنازعہ چل رہا تھا۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق فائرنگ امن لشکر کے ارکان کی گاڑی پر ہوئی، مقامی امن کمیٹی کے رہنما ارشاد ساتھیوں کے ہمراہ کار میں جارہے تھے۔


خبر کا کوڈ: 641669

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/641669/پشاور-متنی-میں-گاڑی-پر-فائرنگ-سے-امن-لشکر-کے-4-رضاکار-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org