0
Tuesday 30 May 2017 00:12

افغانستان میں امریکی ڈرون حملہ، داعشی رہنماء 2 ساتھیوں سمیت ہلاک

افغانستان میں امریکی ڈرون حملہ، داعشی رہنماء 2 ساتھیوں سمیت ہلاک
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے صوبے ننگرہار میں امریکی فورسز کے ڈرون حملے میں داعش کا مقامی رہنماء 2 ساتھیوں سمیت مارا گیا، دوسری جانب افغان فورسز کی صوبے ہرات میں کارروائی کے دوران طالبان کا مقامی گورنر بھی ہلاک ہوگیا۔ افغان حکام کے مطابق ننگرہار میں داعش کے خلاف امریکی فورسز نے فضائی کارروائی گزشتہ دوپہر کی۔ صوبے ہرات میں افغان فورسز کی کارروائی میں طالبان کا مقامی گورنر 2 ساتھیوں سے سمیت مارا گیا۔ 24 گھنٹوں کے دوران ننگرہار، لوگر، تخار اور پکتیکا میں ہونے والی کارروائی میں 24 عسکریت پسند ہلاک کیے گئے۔ علاوہ ازیں افغان حکام نے بتایا ہے کہ رواں ہفتے میں باغیوں کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فوجی اور پولیس اہل کاروں کی تعداد بڑھ کر تقریباً 100 ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 641674
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب