0
Tuesday 30 May 2017 13:22

شہداء کشمیر روشنی کے مینار ہیں، فردوس شاہ

شہداء کشمیر روشنی کے مینار ہیں، فردوس شاہ
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر حریت کانفرنس کے سینیئر لیڈر اور ڈیموکریٹک پولٹیکل مومنٹ کے چیئرمین فردوس احمد شاہ کو آج اپنے گھر واقعہ آبی گزر سے گرفتار کر کے تھانہ کوٹھی باغ پہنچایا گیا۔ ڈی پی ایم کے سکریٹری عبدالخالق بڈگامی نے فردوس احمد شاہ کی گرفتاری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قابض حکومت کی اس کارروائی کو بزدلی قرار دیا۔ اپنے گرفتاری سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈیموکریٹک پولٹیکل مومنٹ کے سربراہ فردوس احمد شاہ نے ترال جھڑپ میں شہید ہنے والے حزب المجاہدین کے کمانڈر سبزار بٹ اور ان کے ساتھی فیضان کو شاندار الفاظ میں خراج عقدیت ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔

شہداء کشمیر کو روشنی کے مینار قرار دیتے ہوئے فردوس احمد شاہ نے اس بات کو دہرایا کہ جو مشعل انہوں نے اپنی خون سے روشن کی ہے، اس کو کھبی بھی بجھنے نہیں دیا جائے گا۔ فردوس احمد شاہ نے کہا کہ کشمیری نوجوانوں کو ہتھیار اٹھانے پر مجبور کیا جا رہا ہے، کیونکہ دیگر تمام راستوں کو بند کیا گیا ہے۔ انہوں نے شہداء کشمیر کے مشن کو پائے تکمیل تک پہنچانے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کشمیر کے وارث ہونے کے ناطے ہم ان کے قرضدار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جدوجہد مبنی بر حق ہے اور بھارت کا جموں و کشمیر پر قبضہ صرف طاقت کی بنیاد پر ہے۔ فردوس شاہ نے کہا کہ ہم اپنے شہداء اور مظلوم قوم کی قربانیوں کے طفیل بھارت کے تسلط سے عنقریب آزاد ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 641786
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش