0
Tuesday 30 May 2017 13:48

بھارتی فوجی سربراہ کا بیان ’’مجرمانہ قیادت‘‘ کا اظہار ہے، ہیومن رائٹس واچ

بھارتی فوجی سربراہ کا بیان ’’مجرمانہ قیادت‘‘ کا اظہار ہے، ہیومن رائٹس واچ
اسلام ٹائمز۔ ہیومن رائٹس واچ نے بھارتی فوجی سربراہ کی طرف سے نہتے کشمیری نوجوان کو انسانی ڈھال بنانے والے میجر کی سراہنا کرنے پر اسے مجرمانہ قیادت سے تعبیر کیا ہے۔ جنرل بپن راوت نے اتوارکو ایک انٹرویو میں کشمیری نوجوان فاروق احمد ڈار کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کی حمایت کرتے ہوئے اسے فوج کا نیا طریقہ قرار دیا تھا۔ ہیومن رائٹس واچ نے جنرل بپن راوت کو شدید تنقید کا نشانہ بنانے ہوئے کہا ہے کہ ایسا صاف ظاہر ہو رہا ہے کہ بھارتی فوج کی مجرمانہ قیادت ہے۔ ہیومن رائٹس واچ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کنیتھ راتھ نے ٹویٹ کرکے اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہےکہ بھارت کے فوجی سربراہ نے انسانی ڈھال بنانے کی حمایت کرتے ہوئے اپنی مجرمانہ قیادت کا اظہار کیا ہے۔ کنیتھ راتھ نے کہا ’’یہ سراسر مجرمانہ قیادت کا اظہار ہے کہ انسانی ڈھال بنانے کی حمایت کی جائے اور اسے نیا طریقہ بتایا جائے‘‘۔ کینتھ روتھ نے کہا ہے کہ عالمی قوانین کی رُو سے کسی بھی عام شہری کو بطور ڈھال استعمال کرنا سراسر غلط ہے اور ایسے عمل کی حمایت یا دفاع کرنا بھی غلط ہے۔
خبر کا کوڈ : 641798
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش